?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اوربھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خون سے لت پت کشمیر کی سڑکیں اور مسلسل متنازعہ قانون سازی ایک یاد دہانی ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اقلیتوں کے لئے ایک قبرستان ہے۔انہوں نے کہا کہ وقف قانون کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ یہ مسلم ثقافت کو تباہ کرنے کے لیے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت غیر مسلم افراد کو زبردستی وقف بورڈز میں داخل کر کے، جائیداد کے حقوق سلب کرکے اور مستقبل میں املاک کوضبط کرنے کے لیے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے اسرائیل کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے ملک کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کررہی ہے اور اس کے لئے اس نے لوگوں کی جانیں لینا شروع کردیا ہے جس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں منظور شدہ وقف ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران تین افراد کی موت ہے ۔
مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکام کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کو غیر قانونی کاروائیوں اور قتل و غارت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اپنے تجارتی اور کاروباری مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارت کو مسلم اقلیت کے لیے ایک جہنم بنا دیا، جن کی مساجد کو منہدم، حجاب پہننے پر بچوں کو قتل اور وقف زمینوں پر ہندو مندر بنانے کے لیے قبضہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بھارت اوراسرائیل کو نسل کشی کرنے والی ریاستیںاور آر ایس ایس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔


مشہور خبریں۔
وزیر آباد: عمران خان حملہ کیس کے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
?️ 21 مئی 2024گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر
مئی
نائجیریا میں داعش کا حملہ؛10 افراد ہلاک
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں داعشی دہشتگردوں کے حملے میں
جون
صیہونی جارحیت میں شریک ممالک کے خلاف ایران کا انتباہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ان تمام ممالک کو سخت پیغام
جون
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
?️ 12 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے
جولائی
سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی
دسمبر
سلمان خان کو پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟
?️ 28 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی پہلی بار فلم
دسمبر
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے. ندیم افضل چن
?️ 17 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم
دسمبر
فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کا قانون اجتماعی قتل کو قانونی شکل دینے کی کوشش ہے: حماس
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کیٹسٹ کے فاشسٹ
نومبر