?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں وکشمیرکے دورے کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔
میڈیا کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ ہڑتال کا مقصد علاقے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اورہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنا اور تنازعہ کشمیر کے حل کے مطالبے پر زوردینا ہے۔
ادھر نریندر مودی کے سرینگر کے دورے کے موقع پر وادی کشمیر میں سیکورٹی کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے جگہ جگہ چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جہاں لوگوں کی تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرینگر اوراس سے ملحقہ علاقوں خصوصا بخشی اسٹیڈیم جہاں نریندر مودی ایک جلسے سے خطاب کریں گے کے گرد بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ڈرونزاور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں اور ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔بخشی اسٹیڈیم کو بھارتی فورسز کے اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے اپنے حصار میںلے رکھاہے۔
دریں اثناء سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے جاری پکڑ دھکڑ اور چھاپوں کے دوران 700سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کی پولیس اسٹیشنوں میں طلبی اور بلاجواز طورپر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
سرینگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں ایک بارپھر پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن پر” مودی ایک دہشت گرد ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی سازش کررہاہے” جیسے نعرے درج ہیں۔ پوسٹرمختلف حریت تنظیموں کی جانب سے چسپاںکیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا
فروری
اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے
ستمبر
صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ
فروری
عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد
?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے
اگست
افغانستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا: کابل
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:ملا محمد یعقوب مجاہد، افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر
فروری
عراقی فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر دہشت گرد حملے
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:عراقی ذرائع نے ملک کی سرزمین پر امریکی فضائی حملوں کے
فروری
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی
جون
ایک ماہ میں امریکی بحریہ کے 3 ملاحوں کی خودکشی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک نئے چیلنج میں، ایک ماہ میں امریکی
نومبر