?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل قید اور غیر انسانی حالات کی وجہ سے نظر بند افراد صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیراحمد شاہ کی تہاڑ جیل نئی دلی میں صحت انتہائی خراب ہے ، وہ پروسٹیٹ کینسر کا شکار ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظر بند رہنما کے اہلخانہ کودو برس سے انکے ساتھ فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ دلی ہائیکورٹ نے شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی ہے جو انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ۔میرواعظ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اورشبیر احمد شاہ کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو ان تک رسائی دے۔
میر واعظ عمر فاروق نے مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور ایران کی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ایران تک پھیل گئی ہے، جہاں سینکڑوں عام شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی ، اس سے زیادہ بھیانک اور غیر انسانی فعل کیا ہوسکتا ہے کہ جب بھوک اور پیاس کے مارے فلسطینی جب امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو انہیں بمباری کرکے وہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔میر واعظ نے کہا کہ آج جب دنیا تیسری عالمی جنگ اور انسانیت کی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اقوام کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے اعتماد بحال کرنا ہوگا تاکہ تنازعات کو پرامن اور مخلصانہ طریقے سے حل کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم عوامی ایکشن کمیٹی کا 61 واں یومِ تاسیس منا رہے ہیں جو میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید نے قائم کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد کی ہے جو صریحاً خلاف قانون ہے کیونکہ یہ تنظیم ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیتی رہی ہے
مشہور خبریں۔
علی بابا نے اے آئی ماڈل ریلیز کردیا، ڈیپ سیک کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ
?️ 30 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنے مصنوعی
جنوری
7 اکتوبر کی ناکامی کے بعد صیہونی حکومت بنی ناقدین کا شکار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی
اپریل
عراقی انتخابی ماحول میں ہیکرز کا بھاری بھوت
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: بغداد میں 10 اکتوبر ۲۰۲۱ کو شیڈول عراق کے ابتدائی پارلیمانی
اکتوبر
کراچی سے غزہ تک امید کا سفر، پاکستانی کمپنی نے معذور فلسطینی بچوں کو مصنوعی بازو فراہم کر دیے
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہاتھ اور
جولائی
یوکرین کی جنگ کو موسم سرما تک ختم ہونا چاہیے: زیلنسکی
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج پیر جی 7
جون
صوبہ میں کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 24 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
جولائی
پاکستان اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ شیری رحمان
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے
مئی
شام کے متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے والے ایرانی کمانڈر کا انتقال
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے متعدد شہروں کو داعشی دہشتگردوں کے جنگل نے آزاد
اپریل