?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی ہندوتوا حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پروحشیانہ مظالم اور ریاستی دہشتگردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
میڈیا کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم، جبری گرفتاریاں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، گھروں پر چھاپے، املاک کی ضبطی اور ملازمین کو جبری برطرفیوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔
بھارتی فوجیوں اور تحقیقاتی اداروں کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہے اور کشمیریوں کو درپیش مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جنہیں پہلے ہی نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی وجہ سے شدید مصائب کا سامنا ہے ۔
رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 2015میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 2ہزار152کشمیریوں کو شہید کیا ہے میں سے 305کو حراست کے دوران یا جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیاگیا ہے ۔رپورٹ میں گزشتہ سال دسمبر میں پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج کی حراست میں 3بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنانے کیلئے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرکی تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریاں اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات جنگی جرائم قراردیاگیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف
?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے
مئی
فضائی بندش کا خاتمہ؛ پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کہا ہے کہ
مئی
مصر کے قریب آئے تو پیر کاٹ دیں گے؛مصری پارلیمنٹ کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:مصر کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے صہیونی حکام کو
فروری
پی ٹی آئی کا حکومت کو انبتاہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران
جولائی
سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں۔ چیئرمین سینیٹ
?️ 3 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ہیریس ٹرمپ کی ابتدائی فتح سے نمٹنے کے لیے تیار
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف 3 دن باقی ہیں، کملا
نومبر
متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل
?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے
دسمبر
تائیوان میں معاملے میں چین کا ایک بار پھر امریکہ کو انتباہ
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:چین نے امریکی میڈیا پر دھوکہ دھی کا الزام عائد کرتے
جنوری