?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پی ڈی پی پر” پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن“ (پی اے جی ڈی) چھوڑنے کے لیے شدیددباؤ ڈال رہی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں نے پی اے جی ڈی کی تشکیل 2019 میں اس وقت عمل میں لائی تھی جب نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔ الائنس کے قیام کا مقصد مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مشترکہ مزاحمت کرنا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا مفتی نے سری نگر میں ایک میڈیا انٹرویومیں کہا کہ پی ڈی پی کو بھارتی حکومت کی طرف سے اتحاد چھوڑنے کے لیے زبردست دباؤ کا سامنا ہے لیکن ہمارا یہ ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لائنس صرف الیکشن لڑنے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اسکا بڑا مقصد دفعہ 370 کو بحال کرانا ،کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا اور جموں و کشمیر کے مسئلے کو تمام فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کرانا ہے۔ التجا مفتی نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی 2024کے عام انتخابات میںدوبارہ برسراقتدار آتی ہے تو وہ نیا آئین تحریر کرے گی۔
دریں اثنا محبوبہ مفتی آج( جمعرات ) متفقہ طور پر مزید تین برس کی مدت کے لیے پارٹی کی صدر منتخب ہوئیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہنجورانے صدر کے عہدے کے لیے محبوبہ مفتی کا نام تجویز کیا جس کی پارٹی رہنما عبدالغفار صوفی نے تائید کی۔الیکٹورل کالج کے تمام ارکان نے نامزدگی کی حمایت کی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے
فروری
میں ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا: قرقاش
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: ابو ظہبی کو امید ہے کہ ویانا مذاکرات کامیاب ہوں
دسمبر
متعدد صہیونی ہسپتال سائبر حملوں کا شکار
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد سائبر حملوں اور
اکتوبر
تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیشنل
فروری
مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار
اپریل
شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
ستمبر
لبنانی امونیم نائٹریٹ گودام کا مالک بقاع شہر سے گرفتار
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر
ستمبر
سول سوسائٹی ارکان نے کشمیری خاندانوں، ماؤں کی حالت زار کو اجاگر کیا
?️ 14 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
مئی