?️
سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر کے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔
میڈیا کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھارتی حکام کی انتقامی کارروائی سے بچنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے ، ہر سات کشمیریوں کے سروں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے ، کشمیریوں کے تمام سیاسی ، معاشی ، معاشرتی حتیٰ کی مذہبی حقوق سلب ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو روز قتل ، گرفتار کر رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کیا جا رہا ہے ، انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانے کیلئے نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے ۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ بھارتی فوجیوںنے جنوری 1989 سے فروری 2024 تک 96ہزار 2سو 90 کشمیری شہید کیے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنارہا ہے لیکن انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف اپنی مزاحمت عزم وہمت کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اسکا محاسبہ کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان کے تعلقات کیسے ہیں؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کے فیصلے پرعرب ممالک کا استقبال
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: خلیج فارس کے عرب ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی
مئی
صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے عمران خان اور شہاز شریف کو خط
?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے
اپریل
یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا
?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے کئی ماہ بعد پہلی بار
جون
عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت کی وجہ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں امریکی سفیر ایلینا رومنسکی نے شام اور اردن کے
اگست
یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے
مارچ
رائے شماری کے نتائج: اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کے تازہ ترین سروے کے
جون
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون