?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائئی بھارتی حکومت اپنے جانبدار میڈیا کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو چھپا نہیں سکتی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، خادم حسین، سبط شبیر قمی، محمد یاسین عطائی، ڈاکٹر مصعب، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر مسلم لیگ نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت اپنی پروپیگنڈا مشینری کا استعمال کرکے اور مقبوضہ علاقے میں نام نہاد امن اور ترقی کی جعلی رپورٹیں شائع کرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذموم اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد مودی حکومت دنیا کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور اس کے بعد بھارتی حکومت کے دیگر ظالمانہ اقدامات نے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اورجنوبی ایشیاء کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے۔
انہوں نے افسوس ظاہرکیاکہ بھارت نے خوف کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے اور 5 اگست 2019 اوراسکے بعد بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیرمیں تمام شعبہ زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں ۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں امن اور ترقی کیسے ہو سکتی ہے جب یہ دنیا کا سب سے بڑا قابض فوجیوں کی تعیناتی والا علاقہ بن چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ کوئی بھی سمجھدار سرمایہ کار مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں کیونکہ مقبوضہ علاقہ خطے میں ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری ترقی کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ ان کا اولین مطالبہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کا انعقاد ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام امن اور ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن بھارتی غلامی کے طوق کو توڑنا ان کا اولین مقصد ہے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور وہ وحشیانہ فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی آواز کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے ہی منسلک ہے ۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ حالیہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی کامیابیاں
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے دو رہنماوں نے اس بات پر زور
اگست
اسرائیلی فوج بیمار فوجیوں کو بھی میدان جنگ میں بھیجتی ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج فوج
مئی
طالبان کی دنیا میں مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوششیں
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان مختلف ممالک کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کی کوشش
اکتوبر
اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور
مارچ
فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے
نومبر
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین
اگست
کیا نیوکلر ڈیفرنس سے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا
?️ 12 نومبر 2025کیا نیوکلر ڈیفرنس سے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا امریکہ کی
نومبر
500 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ منگل کی صبح سے کم
اکتوبر