?️
سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں 2019 سے اب تک تقریباً دس ہزار خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایا کہ جموں کشمیر میں 2019 سے اب تک 18 سال سے اوپر اور اس سے نیچے کی عمر کی 9 ہزار 7سو65خواتین اپنے گھروں سے لاپتہ ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری خواتین بھارتی تسلط کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں، مشعال ملک
واضح رہے کہ2019 سے 2021 تک کے اعداد و شمار پریشان کن ہیں، ان تین برسوں میں 18 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے 1 ہزار1سو48کیسز سامنے آئے اور 18 سال سے زائد عمر کی 8 ہزار6سو17 خواتین لاپتہ ہوئیں،اطلاعات کے مطابق ابھی تک ان خواتین کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی گمشدگی کی بنیادی وجہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم علاقوں میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں ،این آئی اے اور ایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں خوفناک پر تشدد آپریشن اور گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین سمیت مکینوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک ، گرفتاری، پوچھ گچھ اور ہراساں کرنا شامل ہے۔
یاد رہے کہ2019کے بعد بھارتی فوجیوں اور پیر املٹری اہلکاروں کی طرف سے کشمیری خواتین بالعموم کم عمر لڑکیوں کو ذہنی طورپر ہراساں کرنے، انہیں گرفتار اور اغوا کرنے کی بہیمانہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج بچوں اور خواتین کو ہراساں کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت پھیلا رہی ہے: نیشنل فرنٹ
بھارتی فوج غیر انسانی کاروائیوں کیلئے کسی کے آگے جواب دہ نہیں ، فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت کشمیریوں کو قتل ، گرفتار،اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بے دریغ اختیارات حاصل ہیں جبکہ بھارتی حکومت بے گناہ کشمیریوں کے جعلی مقابلوں میں قتل پر فوجیوں کو ترقیوں ، انعامات اور تمغوں سے نوازتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب،اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب۔اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
ستمبر
کابل میں دھماکہ؛طالبان کے اہم رہنما ہلاک
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیخ رحیم اللہ اسکول میں ہونے
اگست
عبرانی میڈیا: وِٹکوف اور کشنر کو حماس کے رہنماؤں سے ذاتی طور پر بات کرنے پر مجبور کیا گیا
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا کہ وٹکوف
اکتوبر
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات،
جولائی
مسلمانوں پر بیجا پابندیاں، اقوام متحدہ کی اہم رپورٹ، اور بے نقاب ہوتے نام نہاد مہذب ممالک
?️ 17 مارچ 2021(سچ خبریں) وہ ممالک جو خود کو سب سے زیادہ مہذب اور
مارچ
طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا بجٹ فون متعارف
?️ 24 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ریڈمی نے طاقتور بیٹری
اکتوبر
جڑواں بیٹیوں کی موت کو اب تک نہیں بھلا پایا، عمیر رانا
?️ 29 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ ایک
فروری