?️
برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہر گزتنازعہ کشمیر کا حل نہیں اور نہ ہی یہ حق خودارادیت کے برابر ہے۔
میڈیا کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی شماری کرانے کا مطالبہ کیاتا کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی آئین کے تحت کسی قسم کی ووٹنگ یا پارلیمنٹ کے انتخابات کاانعقاد جموں و کشمیر کی آزادی کانعم البدل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے حالیہ انتخابات کے انعقاد پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر ناجائز قبضہ ہے اور کشمیریوں کو یہ تسلط ہرگز قبول نہیں۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کروا کر کشمیری عوام پر اپنے مظالم اور وحشیانہ قتل و غارت پر پردہ ڈالناچاہتا ہے اور یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن ہے اور جمہوری عمل جاری ہے حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں جن کے ذریعے بھارتی سیکیورٹی فورسز کسی بھی شخص کو بغیر وجہ بتائے قید کر سکتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بناسکتی ہیں۔
بھارت کی دس لاکھ سے زائد قابض فوج مقبوضہ کشمیر پر مسلط ہیں اور وہ کالے قوانین کے ذریعے لوگوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان ماورائے عدالت قتل عام کا نشانہ بن چکے ہیں اور متعدد کشمیری اپنے وطن کی آزادی کی تحریک کی پاداش میں بھارتی جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کو دھونس اور دھاندلی کے ذریعے کرواتا ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کو بھی استعمال کرتا ہے لیکن انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئین کے تحت انتخابات کا مقصد یہ ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ برقرار رہے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہیں۔
علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت ڈھونگ انتخابات ، تاخیری حربوں اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا، جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی جبکہ بھارتی عملداری میں منتخب ہونے والے لوگ کبھی بھی کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہوسکتے اور نہ ہی وہ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرسکتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے لیکن ایک دن ضرور آئے گا جب بھارت کشمیریوں کو آزادی دینے پر مجبور ہوگا۔چیئرمیں کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے اقوام متحدہ کے قراردادوں کے تحت جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے دفتر کا دعویٰ: ہم ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے کو فوری طور پر نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبرین: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ حکومت
اکتوبر
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
غزہ میں صحافیوں پر پابندی ’حقائق کو چھپانے کی کوشش‘ ہے: اقوام متحدہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این
جون
تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں
مارچ
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک
مئی
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و
ستمبر
ایٹمی قوت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا یہ بات بھارت بھی جانتا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا
اکتوبر
پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے
?️ 19 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت
اپریل