?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ اگرعالمی برادری نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف فوری توجہ نہ دی تویہ قابو سے باہر ہو جائے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کچلنے پر تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک خطرناک ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا ہواہے او ر بین الاقوامی کارروائی کے لئے وقت ختم ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنا کسی کے مفادمیں نہیں ہے کیونکہ مسئلے کے حل میں مسلسل تاخیرکے سنگین عالمی نتائج ہونگے۔
ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مودی حکومت کی فوجی پالیسیاں علاقائی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہیں اور مسئلہ کشمیر کوحل نہ کرنے سے ایٹمی بحران جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور ممکنہ علاقائی تباہی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت استصواب رائے کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے کشمیر کے مظلوم عوام کے خلاف ظالمانہ قوانین اورطاقت پر مبنی پالیسیاں استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکار جنہیں آرمڈ فورسزا سپیشل پاورز ایکٹ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت بے پناہ ختیارات حاصل ہیں، کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں جو انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مکمل استثنیٰ کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں جن میں ماورائے عدالت قتل، من مانی گرفتاریاں، تشدد، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، گھروں پر چھاپے، جائیدادوں پر قبضے اور خواتین کی بے حرمتی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ان کارروائیوں کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام میں خوف ودہشت پھیلانا ہے۔


مشہور خبریں۔
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے
جون
"ٹرگر میکانزم” کے فعال ہونے کا مطلب سیاسی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے: فرانس
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا
اگست
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین
اگست
شیلی کو ایران کے لیے وینزویلا میں تبدیل کرنے کا صیہونیوں کو خوف
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: یروشلم پوسٹ نے شیلی کی صدارت کے لیے بائیں بازو
دسمبر
شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے :شیخ رشید
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو
مئی
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
?️ 1 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا
فروری
غزہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام؛ وجہ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:جب کہ غزہ کی جنگ کو 4 ماہ سے زیادہ کا
فروری
ٹرمپ کی امن کونسل کے باوجود غزہ پر حملوں میں تیزی
?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی
فروری