?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر شدید تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کا نوٹس لیکر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماﺅں کا ایک اجلاس سرینگر میں منعقدہوا جس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت بندوق کی نوک اور کالے قوانین کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے علاقے میں ماورائے عدالت قتل ، بلاجواز گرفتاری ، ملازمین کی برطرفی اور کشمیریوں کی جائیدادوںپر قبضے کا بہیمانہ سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
حریت رہنماﺅں نے اجلاس کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے کیلئے 370اور 35اے کی دفعات منسوخ کیں ۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی ہرگز ممکن نہیں ہے۔
اجلاس میں بھارت اور پاکستان پر بھی زور دیا گیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن وترقی کے بہترین مفاد میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے مذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔
اجلاس میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، سید شکیل یوسف شاہ، بلال صدیقی، مولوی بشیر حمد عرفانی، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالاحد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم بٹ، ڈاکٹر محمد شفیق، ڈاکٹر محمد شفیق، ، ظہور احمد بٹ، عمر عادل ڈار، سلیم ننہ جی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر، داود زرگر، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز ، عبدالقیوم، نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ اور مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں برسہابرس سے قید دیگر کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی کے دور میں انفینکس کی ہاٹ سیریز کے سستے فون متعارف
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی
دسمبر
آسٹریلیا کا صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ فوجی معاہدہ فاش
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی دفاعی کمپنی سے 7 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت
نومبر
پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے کو ملک میں 5 جی
ستمبر
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی
ستمبر
ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے
اکتوبر
ترکی کی حکمران جماعت کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے 81 صوبوں میں ترکی کی سیاسی جماعتوں اور کرنٹوں
اپریل
امریکی سینیٹر کی نظر میں نیتن یاہو کیا ہیں؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے زور دیا کہ صیہونی ریاست کے وزیر
جون
وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس
مارچ