?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بھارتی فوجی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرور ت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر کے آزادی پسند غیور عوام کے استقامت اور ناقابل تسخیر عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں جدید دنیا کی عصری انقلابی تحریکوں میں نمایاںمقام حاصل ہے۔
ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی بقا، عزت، وجود، ثقافت اور تشخص داو¿ پر لگا ہوا ہے جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے باضمیر لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ بھارت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے بیشتر رہنماﺅںکو قید کررکھا ہے ، اسکے دفاتر کو سیل کر دیا ہے لیکن وہ تحریک آزادی کے عظیم شہداءکے مشن کو منطقی انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابترصورتحال کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان
?️ 23 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پی ٹی اےنے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 18 سال سے
ستمبر
اسرائیل کی حماس کے لئے جنگ بندی کی نئی تجویز کیا ہے؟
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:CNN نے آج صبح صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی
دسمبر
پاسپورٹ چیک گیٹ پر تکنیکی خرابی سے برطانوی ہوائی اڈے مفلوج
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اس ملک کے تمام ہوائی اڈوں
مئی
میرکل کا یوکرین جنگ کے سفارتی حل پر زور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے حامیوں کے
نومبر
عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی
جون
ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوگی؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں، بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پر اہم تبدیلیاں
جولائی
عمران خان نے آڈیو لیکس کی تردید نہ کر کے اعتراف جرم کرلیا ہے،وزیر اطلاعات
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی
?️ 20 ستمبر 2025لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی برطانیہ کے شاہی
ستمبر