مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس کو آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لانے کی ہدایت

?️

جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس کو آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا  کے مطا بق جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شریدھر پاٹل کی زیر صدارت میں ان اضلاع کے تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں جنکا تحریک آزادی سے تعلق رہا ہے۔پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی متنازعہ مردم شماری کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔یادرہے کہ بھارتی پولیس نے مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سمیت ذاتی کوائف جمع کرنے کے لیے ایک متنازعہ مردم شماری شروع کر رکھی ہے۔ پولیس نے گھروں میں ایک فارم تقسیم کیا ہے جس میں مکینوں اور بیرون ممالک آباد خاندان کے افراد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فارم میں گھر کے ہر فرد کو اپنی اپنی تصاویر لگانا ہوگی اور ان سے انکے نام، جنس، عمر، پیشہ، گھر کے مالک سے تعلق، عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط، ، ملکیتی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ، گھر کے کسی فرد کے کسی غیر ملکی دورے کی تفصیلات وغیرہ طلب کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کورونا: 50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کا اعلان

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی)

ایرانی صدر کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر اور ان

یونیورسٹی ملازمین کی ڈگریاں بھی جعلی نکلیں

?️ 19 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا

لبنان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور عراق

امریکہ کا نیتن یاہو پر  غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی ذرائع کے مطابق، واشنگٹن صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو

غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں

ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے