?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اورمدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔
چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر موادکا معائنہ کیا گیا ۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدامات بنیاد پرستی سے نمٹنے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔
لیکن یہ کارروائیاں کشمیریوں کے لیے ایک نئی تبدیلی کا اشارہ ہیں ۔ مساجدکی کمیٹیوں اور مدرسوں کے بورڈز کو خدشہ ہے کہ یہ کارروائیاں اداروں پر جبری قبضے یا ان کوبند کرانے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیںجس سے نہ صرف مذہبی آزادی بلکہ کمیونٹی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچے گا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے اور جمہوری فضاقائم ہونے کے دعوئوں کے بالکل برعکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات مذہبی اور شہری حقوق کے تحفظ کے بجائے مذہبی معاملات میں مداخلت کی عکاسی کرتے ہیں جہاں مذہبی اور شہری اداروں کو کمیونٹی کے اثاثوں کی بجائے سیکورٹی کے لئے خطرات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
کشمیریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مساجد اورمدارس کے خلاف کارروائیوں کوبند نہ کیا گیا تو اسے مذہبی آزادی مزید سلب ہوگی، عبادات اور اجتماع کی آزادی ختم ہوگی اوربھارت کے خلاف لوگوں کی نفرت مزید بڑھ جائے گی۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات
فروری
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل
?️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’کوک اسٹوڈیو سیززن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت
دسمبر
مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم، قانونی ٹیم کی معطل ارکان بحال کرنے کی تجویز
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی
اکتوبر
یمن کے حالیہ حملوں میں سعودی عرب کو کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:ماہرین کا اندازہ ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران سعودی تیل
مارچ
امام حسین کے زائرین کے ہاتھوں میں جنرل قاسم سلیمانی کا پرچم
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا کی زیارت کو
ستمبر
غزہ جنگ کے سیاسی اور اقتصادی نقصان پر صیہونیوں کی بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار معاریو کے ایک سروے کے نتائج کے مطابق،
اگست
’شادی مشکل ہوتی ہے‘، صبا حمید کی طویل عرصے بعد ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے طویل عرصے بعد
اکتوبر