مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت پسندوں کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اورتلاشی کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسزنے بانڈی پورہ کے علاقے نائد کھائی ، شوپیان ،ہندواڑہ، بڈگام کے علاقوں دہرمونہ، وارپورہ، بدرن، کائوسہ خالصہ اور بزگو میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں کے گھروںپر چھاپے مارے۔

چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں کیا اور مکانوں کے کاغذات، بنک دستاویزات اور موبائل فون ضبط کرلئے۔ نئی دہلی کی طرف سے مسلط کردہ فرقہ پرست لیفٹننٹ گورنر منہاج سنہا کی سربراہی میں قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد حق خودارادیت کی جدوجہد اور بھارتی تسلط سے آزادی کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا اور تحریک آزادی کی حمایت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالزشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قابض حکام کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے اور بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر سے نکل جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی

🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس

اسحاق ڈار کا او آئی سی میں بیان

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین

خلیج فارس کے عرب ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں:سی این این

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں

امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟

🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس

افغان دارالحکومت پر تیزی سے قبضہ ،کابل ایئرپورٹ کے واقعات … وجوہات اور نتائج

🗓️ 18 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل ائرپورٹ پر ایک دن کی افراتفری کے

پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے

کیا ٹرمپ کے پاس اپنے مخالفین کی بلیک لسٹ ہے؟

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے