🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپوں اورتلاشی کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسزنے بانڈی پورہ کے علاقے نائد کھائی ، شوپیان ،ہندواڑہ، بڈگام کے علاقوں دہرمونہ، وارپورہ، بدرن، کائوسہ خالصہ اور بزگو میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں کے گھروںپر چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز نے مکینوں کو ہراساں کیا اور مکانوں کے کاغذات، بنک دستاویزات اور موبائل فون ضبط کرلئے۔ نئی دہلی کی طرف سے مسلط کردہ فرقہ پرست لیفٹننٹ گورنر منہاج سنہا کی سربراہی میں قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد حق خودارادیت کی جدوجہد اور بھارتی تسلط سے آزادی کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔ گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں کے اہل خانہ کو ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا اور تحریک آزادی کی حمایت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالزشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قابض حکام کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔
انہوں نے کہا کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے اور بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر سے نکل جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی حزب اللہ کے میزائلوں سے بھی صیہونیوں کو خطرہ
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے عراق کےاسلامی مزاحمتی گروپ نجباء کی میزائل
جون
فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی موقف
🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے صیہونی غاصبوں سے مطالبہ کیا
دسمبر
کشمیری خواتین بھارتی تسلط کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں، مشعال ملک
🗓️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنما
مارچ
پاکستان میں آٹے کا بحران؛ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:220 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان جہاں روٹی روزمرہ کی
جنوری
فلسطینی قومی اور اسلامی تنظیموں کی صیہونیوں کے ساتھ ہمہ گیر تصادم کی اپیل
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں اضافے
جولائی
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
🗓️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی
سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں مظاہرہ
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ برطانوی حکومت کے ہتھیاروں
فروری