?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی زیر قیادت حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اگست 2019 میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے 631 غیر مقامی لوگوں نے علاقے میں اراضی حاصل کی ہے۔ اس اعتراف سے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مودی حکومت کی کوششوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی شیخ احسن احمد نے ایوان میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر مقامی افراد نے مقبوضہ علاقے میں 130 کروڑ روپے سے زائد کی زمین حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں خطے میں378 غیر کشمیریوں نے 212 کنال اور 13 مرلے سے زائد اراضی حاصل کی ہے، جس کی قیمت تقریباً 90 کروڑ48 لاکھ روپے ہے۔ وادی کشمیر میں 253 غیر کشمیریوں نے 173 کنال اور 7 مرلہ اراضی خریدی ہے جس کی قیمت 39 کروڑ 49 لاکھ روپے ہے ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے لاکھوں بھارتی ہندﺅں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں لہذا زمین حاصل کرنے والوںکی تعداد سرکاری اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست 2019 کو بھارتی آئین کی 370اور 35اے دفعات منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
اس غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدام کا واحد مقصد غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کیلئے مقبوضہ علاقے میںجائیدادوں اور ملازمتوں کے حصول کا راستہ ہموار کرنا تھا ۔مودی حکومت دراصل جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ایک منصوبہ بند سازش پر عمل پیرا ہے ، اس نے اسی مذموم مقصد کے تحت اب تک لاکھوں بھارتی ہندﺅں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے ہیں ، وہ کشمیر ی مسلمان سرکاری ملازمین کو مسلسل نوکروں سے برطرف کر رہی ہے ، مسلمانوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کو ضبط کر ہی ہے تاکہ انہیں اپنی ہی سرزمین پر اجنبی ٰ بنایا جاسکے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دہشت گردی جاری، بین الاقوامی میڈیا کی عمارت کو تباہ کردیا گیا
?️ 16 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل
مئی
اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
اکتوبر
شہر حماس کے قبضے میں
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں
جنوری
چین نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا
جولائی
تل ابیب کے لیے "جدید کے رتھ” کے خطرات؛ صیہونیوں کے درمیان خلیج کو بڑھانا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: گڈیون آپریشن نہ صرف غزہ میں صہیونیوں کے اہداف کو
جون
شام پر ایک بار پھر ترک توپخانے کا حملہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی صوبے الحسکہ میں واقع تل
فروری
ایران سعودی عرب کا نمبر ایک دشمن ہے: صہیونی وزیر کا دعویٰ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے تل ابیب اور ریاض کے
مئی
UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین ریلیف ایجنسی کی مالی امداد کو معطل کرنے میں
فروری