?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل اور کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک حریت نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور بلاجواز گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں8سو سے زائد نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں میں بڑے پیمانے پر خوف ودہشت پھیلانا اور انہیں اپنی جائز جدوجہد آزادی سے دور رہنے پر مجبور کرنا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے بارہمولہ اور کٹھوعہ میں دو شہریوں کے قتل کے بہیمانہ واقعات کی شفاف تحقیقات اور ملوث بھارتی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے بھارتی جبر و استبداد کانوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن روح اللہ مہدی نے دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو غیر قانونی طورپر گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوںکو اجتماعی طور پر سزا دی جارہی ہے ۔روح اللہ مہدی نے بارہمولہ میں ٹرک ڈرائیور وسیم میر اور کٹھوعہ کے رہائشی مکھن دین کے حراستی قتل کی بھی مذمت کی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناءقابض حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اور ان کی بیٹی التجا مفتی کو سرینگر میں نظر بند کر دیا اور انہیں شہید نوجوانوں وسیم میر اور مکھن دین کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بارہمولہ اور کٹھوعہ جانے سے روک دیا۔ التجا مفتی نے ایک بیان میںافسوس کا اظہار کیا کہ انتخابات کے بعد بھی مقبوضہ جموںوکشمیر کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
سندھ پولیس کے اہلکاربھی کوروناکی نئی لہر کی لپیٹ میں
?️ 14 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے ملک بھرمیں نئے کیسز آنا
مارچ
پان منجوم سے آبنائے ہرمز تک؛ وہ سبق جو امریکہ نے کوریا کی جنگ سے نہیں سیکھے
?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: امریکہ کو کوریا کی جنگ میں اسٹریٹجک شکست ہوئے سات
اپریل
امریکہ میں فائرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ، مسلح شخص نے بچے سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا
?️ 1 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں گزشتہ کچھ برس میں وقتاً فوقتاً ہونے والے
اپریل
یوکرین دورے کے دوران گوٹیرس غصہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے یوکرین کے حالیہ دورے کے دوران اقوام
اپریل
ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں اور کیسے بنے؟
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 سال قبل پہلی بار صدارتی انتخاب
نومبر
صیہونی جنگی طیاروں کی بیروت پر بمباری
?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی بیروت کے علاقے الشویفات پر حملہ
مئی
امریکی وزیر خارجہ کی ایران کے بارے میں کانگریس کے سینئر نمائندوں سے خفیہ ملاقات
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کابینی ارکان نے کانگریس کے
فروری