?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے 5اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات جن سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی گئی، ان قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے علاقے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔حریت ترجمان نے کہاکہ بھارت کا کشمیر کو ایک تنازعہ تسلیم کرنے سے انکار اور اسے ایک اندرونی معاملہ قراردینا جوابدہی سے بچنے کی دانستہ کوشش ہے۔
انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے طور پر تسلیم کرے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ اپنی جارحیت کو روکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرے جن میںکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔
ایڈوکیٹ منہاس نے حریت قیادت سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند سیاسی قیدیوں کی استقامت اورثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کے مطالبے میں کشمیری عوام کی قربانیاں ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔
بیان میں بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک،سیدہ آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، مشتاق الاسلام، محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، امیر حمزہ، محمد یوسف فلاحی، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے بھارتی حکام کی جانب سے علیل قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے مجرمانہ سلوک کو 1948میں قیدیوں کے حقوق کے بارے میں منظورشدہ انسانی حقوق کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے
مارچ
اطالوی جہاز لائف سپورٹ عالمی لچکدار بیڑے میں شامل
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: غیر سرکاری اطالوی تنظیم Emergency اپنا ایک بڑا سرچ اینڈ
ستمبر
امریکا کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے معاشی دباؤ میں اضافہ
?️ 26 دسمبر 2025امریکا کا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے معاشی دباؤ میں
دسمبر
عراق میں امریکی فوج کی تعداد اور مشن؛عراقی پارلیمنٹ رکن کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سرزمین میں امریکی فوجیوں کی زیادہ تعداد کو مشکوک
ستمبر
چین: امریکی طرز کی نیویگیشن کی آزادی کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: چین کی قدرتی وسائل کی وزارت نے ایک دو لسانی
اگست
انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیٹ کی بندش اور فائر والز جیسے
جنوری
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائیگا۔ سول و عسکری قیادت
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم
مئی
ایران امریکہ مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے: امریکی اہلکار
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی روئٹرز کے ساتھ بات
فروری