مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، یوسف الدوبے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)  اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے  نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوسف الدوبے نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جس نے آج دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو صبر اور امید کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے ، او آئی سی ان کی منصفانہ جدوجہد میں انکے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔خصوصی نمائندے برائے جموںوکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی اسلامو فوبیا کے خلاف کوششیں قابل قدر ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوںکا قتل عام ، مساجد کا انہدام اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلامو فوبیا ہی ہے جسکا بھارت ارتکاب کر رہا ہے ۔

یوسف الدوبے نے کہا کہ او آئی سی نے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں 5اگست2019کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے اور اسکایہ مطالبہ رہا ہے کہ بھارت اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اس موقع پر یوسف الدوبے اور او آئی سی وفد کے دیگر ارکان کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں مسلمانوں کے خلاف بھارت اسرائیل کٹھ جوڑ کے مختلف پہلوﺅںکے بارے میں بتایا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے دیگر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم ، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی،سید فیض نقشبندی، محمد رفیق ڈار، شیخ عبدالمتین اور شیخ محمو یعقوب نے او آئی سی وفد کے ارکان کو تحریک آزادی کشمیر کے سیاسی ، سفارتی اور اقتصادی پہلوﺅں، نہتے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی دہشت گردی، نظربند کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیرکے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموںوکشمیر اور سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تنظیم دیریہ تنازے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی۔

مشہور خبریں۔

جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کاروائی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا:  چوہدری سرور

?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر

اماراتی کرائے کے فوجیوں پر حملے پر سعودی عرب کا بیان

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے

ٹرمپ کا بائیڈن پر اہم الزام

?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ کی تاریخ کا

بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس

?️ 23 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات

اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمت جاری رکھیں گے

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

غزہ کی سڑکوں کی صفائی کا آغاز، امدادی کارروائیوں کی رفتار سست

?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: غزہ سے المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے