سرینگر : مودی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد ،عیدگاہ میں عید نماز ادا نہیں کرنے دی

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نریندر مودی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر دونوں اہم مقامات پر نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔یاد رہے کہ 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر مسلسل عید کی نماز سے روکا جا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کے اس اقدام پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”یہ افسوسناک ہے کہ عیدگاہ میں عید نماز نہیں، جامع مسجد سیل – 7بر س سے مسلسل یہی ہورہا ہے ، مجھے بھی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔

دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد نے بھی نماز عید سے روکنے کے انتظامیہ کے فیصلے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ دینی معاملات میں صریحا ًمداخلت ہے۔

دوسری جانب کل جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے یوئے عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے انسانی حقوق کی تنظیموں، دانشوروں اور بھارت کے باضمیر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

میڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نام جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالی کدل سرینگر کے 30 سالہ نوجوان زبیر احمد بٹ کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

زیبر احمد کی لاش چند روز قبل بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے ایک پارک سے پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے ۔ وہ روز گار کے سلسلے میں دلی میں تھا ۔ نوجوان کے اہلخانہ نے کہا کہ اسے دلی پولیس نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا ہے۔

میر واعظ نے کہا کہ زبیر کا قتل انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس دلدوز واقعے نے بھارت میں مقیم کشمیریوںکی سلامتی کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے بھارت بھر میں موجود ہزاروں کشمیری طلبہ، تاجروں اور مزدوروں کے دلوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے ۔میرواعظ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں کو بھارت میں سخت ہراساں کیا گیا ،تشددکانشانہ بنایا گیا اور واپس کشمیر لوٹنے پرمجبور کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت زور دیا کہ وہ اپنی آئینی و اخلاقی ذمہ داری پورا کرے اور کشمیریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

میرواعظ نے جیلوںمیںغیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی حالت زار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہزاروں ایسے خاندان ہیں جن کے لیے عید خوشیاں نہیں بلکہ غم اور جدائی کا کرب لے کر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان خاندانوںکے پیارے برسوں سے جیلوں میں قید ہیں۔ انہوںنے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ تمام نظربندوںکوعید کے موقع پر خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کرے۔

مشہور خبریں۔

موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مصدق ملک

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان 

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان

مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ختم ہو چکا ہے:شیخ رشید

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی

جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:  یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے

ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا

غیر منصوبہ بند اور افراتفری کے ساتھ اسرائیلی نقل و حمل جاری ہے

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عبدالملک الحوثی

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے

امریکی سفیر کے ٹیل ایویو سے قاہرہ روانہ

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی سفیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مائیک ہاکابی، نے ٹیل ایویو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے