?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم” متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر ” نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی طالب علم کیطرف سے پیغمبر اسلام ۖ کے بارے میں گستاخانہ خاکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو کشمیری مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق” متحدہ مجلس علما ء جموں وکشمیر ” نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام ۖکی تعظیم و تکریم ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اور اس طرح کی گستاخانہ حرکات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سرینگر کے ایک انجینئرنگ کالج میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو دانستہ طور پر مجروح کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ایک مخصوص مذہبی برادری اور ان کی قابل احترام شخصیات کی توہین کرنا بھارت میں ایک مخصوص نظریاتی تحریک کا ایجنڈا ہے اور وہ یہ منافرت جموں وکشمیر میں بھی پھیلا رہی ہے لیکن ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جہاں دوسرے مذاہب اور ان کی شخصیات کا احترام کرنے کے قائل ہیں وہیں ہم اپنی مذہبی شخصیات خصوصاً حضور اکرم ۖکیخلاف اس طرح کی توہین آمیز حرکات کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔بیان میں انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ اس مذموم حرکت کے مرتکب طالب علم کیخلاف فوری کارروائی کرے ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء آغا سیدحسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ہندوتوا کارکن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
?️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل
فروری
پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
جولائی
ایک بھولی بسری جنگ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:جنین بھولی ہوئی لڑائیوں کی علامت ہے،جنین یا کسی بھی بھولی
جولائی
سام سنگ کا اے آئی ٹیکنالوجی والے گھریلو آلات پر کام شروع
?️ 6 اپریل 2024سیئول: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنے گھریلو برقی آلات میں
اپریل
کیا پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کو مہنگی پڑے گی؟بیرسٹر گوہر کی زبانی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے
?️ 12 نومبر 2025 دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے امریکی
نومبر
محمود عباس کے معاون کے انتخاب پر نیتن یاہو کی مبارکباد
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطین کی تنظیم آزادی بخش (پی ایل او) کی ایگزیکٹو
اپریل
امریکہ اور یورپی یونین ایک بار پھر آمنے سامنے،وجہ؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رکن
دسمبر