?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کوطاقت کے وحشیانہ استعمال کی بجائے صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے پر امن حل کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے بعد نئی حکومت قائم ہو چکی ہے، لیکن مودی حکومت نے مقامی انتظامیہ کے اختیارات کو محدودکردیا ہے ۔
میر واعظ نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ دہائیوں بعد بھی مقبوضہ علاقے میں بے یقینی کی صورتحال اور خونریزی جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کاپر امن حل اور جاری ظلم و تشدد سے نجات چاہتے ہیں ۔میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان دونوں پر زور دیا کہ وہ اعتماد سازی اور قیام امن کی غرض سے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے تجارتی راستوں کو دوبارہ کھولیں اور رابطوں کو بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ اعتماد سازی کے اقدامات سے بہت سے کشمیری خاندانوں کو سہولت فراہم ہوئی تھی اس عمل کو بحال کیاجاناچاہیے ۔
میرواعظ نے واضح کیاکہ کشمیری قیادت بات چیت کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت بھی تنازعہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پر امن حل چاہتی ہے ۔سینئر حریت رہنماء نے وقف ترامیم بل کی اہمیت کو اجگر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان ترامیم سے وقف املاک کی خود مختاری اور بنیادی مقصد کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ صورتحال کی سنگینی اور مسلم کمیونٹی پر اس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ہم فوری طور پرحکومت سے ان خدشات کو دور کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک مسلم اکثریتی خطہ ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کے خدشات دور کئے جانے چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی
صہیونی حکومت کو ایک اور خوفناک اقتصادی دھچکا
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: موجودہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے لیے غیر ملکی
اکتوبر
ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سی این این نے ایک لیک آڈیو جاری کی ہے
جولائی
لبنان کے لیے حزب اللہ کے بغیر بنیادی چیلنجز
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ "النشرہ” نے ایک مضمون میں لکھا ہے
مئی
بنوں چھاؤنی پر خوارجی عناصر کا حملہ ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک
?️ 5 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر فتنۃ الخوارج کا
مارچ
کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اگست
عورت مارچ کے خلاف عدالت نے کسا شکنجہ
?️ 28 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی کی مقامی عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین
مارچ
وفاقی کابینہ کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، سخت کارروائی کا مطالبہ
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے
دسمبر