?️
کشمیر: (سچ خبریں) لیڈیا پولگرین نیویارک ٹائمز میں لکھتی ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت کے تحت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور مجرموں کو اکثر سزا نہیں ملتی ہے ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے ایسے قوانین اور پالیسیاں نافذ کررکھی ہیں جن کا مقصدمسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے۔شہریت کے قوانین میں تبدیلیاں جن سے مسلمانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کی وجہ مسلم اکثریتی علاقے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنا بھی ان میں شامل ہے۔
لیکن یہ سوچنا غلط ہوگا کہ بھارت میں صرف مسلمانوں کو خطرہ ہے۔حکومت نے منظم طریقے سے آزادی اظہار اور اختلاف رائے کے تمام طریقوں پر کریک ڈائون کیا ہے، اپنے ہنگامی اختیارات میں اضافہ کیا ہے تاکہ ان معلومات کو روکا جا سکے جو وہ بھارتی عوام سے دور رکھنا چاہتی ہے اور انسداددہشت گردی کے گھنائونے قوانین کے تحت مخالفین کو دبانا آسان بنارہی ہے۔
میرا ایک بھارتی صحافی دوست ان بہت سے لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے گزشتہ کچھ سالوں میں مایوس ہوکر ملک چھوڑدیاہے۔انہوں نے اس صورتحال کو اس طرح بیان کیاکہ یہ صرف مسلمانوں پر حملہ نہیں ہے۔ یہ تمام بھارتیوں پر حملہ ہے کیونکہ اس سے ہم اپنے خیالات، سوچ، خوابوں اور بھرپور زندگی سے محروم ہورہے ہیں۔
امریکی اخبار نے ”دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت آزادی اور رواداری کو ختم کررہی ہے ”کے عنوان سے لکھا کہ ایپل اور ٹیکنالوجی کی دیگر کمپنیوں کی طرح بائیڈن انتظامیہ بھارت میں کام کرنے کے خواہشمندہیں اوروہ گجرات فسادات کو بھول جانے اور بڑھتے ہوئے مسلم کش جذبات پر آنکھیں بند کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ تیسری بار جیتنے کی خواہش رکھنے والے مودی آئین کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں کرنے اور بھارت کو ایک ہندو ملک قرار دینے کی کوشش کریں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا
?️ 15 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان
مئی
یمنیوں کا قطر میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کا اعلان
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے
جون
عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا
?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ
نومبر
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ
جولائی
شام پر ایک بار پھر ترک توپخانے کا حملہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے بتایا کہ شامی صوبے الحسکہ میں واقع تل
فروری
مغرب اور ترکی داعش کو یوکرین بھیج رہے ہیں: شامی سفیر
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے خبر رساں
جولائی
وزیر خزانہ نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت
ستمبر
لاکھوں افغان بچوں کو غذائی قلت کا سامنا:اقوام متحدہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے ادرارے یونیسف کا کہنا ہے کہ
جنوری