?️
سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں خواجہ فردوس ، سید بشیر اندرابی اور محمد شفیع لون نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کو بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیاتھا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت نے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ کررکھاہے اور علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کو کیوں جیلوں میں بند کر رہا ہے؟
حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اوراس کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہ صرف بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیلوںکی زینت بنارہی ہے بلکہ انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشدتہ 76سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
حریت رہنمائوںنے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکریں گے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار کا خود مشاہدہ کریں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں: عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟
دریں اثناء اسلامی تنظیم آزادی جموںوکشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے حال ہی شہید ہونے والے نوجوانوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا ئے کشمیر کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و جبرکوبندکرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے اورکشمیریوں کو انکا بنیادی حق خودارادیت دینے کا اپنا وعد پورا کرے۔


مشہور خبریں۔
شام میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر بمباری
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں تیل کی سب سے بڑی فیلڈ میں واقع
دسمبر
جاپان کی نئی وزیراعظم نے اپنے پہلے غیرملکی دورے پرمشرقی ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی
?️ 29 اکتوبر 2025جاپان کی نئی وزیراعظم نے اپنے پہلے غیرملکی دورے پرمشرقی ممالک کی
اکتوبر
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن
اکتوبر
چولستان، تھل کینالز کی تعمیر کیلئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کےخلاف حکم امتناع جاری
?️ 7 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کی تشکیل، چولستان اور تھل
اپریل
امریکی شہری اسرائیل کی جنگی پالیسیوں کی قیمت کیسے ادا کر رہے ہیں؟
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کو
اپریل
غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور امریکی تسلط کا بحران
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر پر
اکتوبر
اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری ناکہ بندی کے چوتھے مرحلے کی تفصیلات؛ قبضہ کرنے والوں کے لیے ایک پرخطر مرحلہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں : صیہونی حکومت کے خلاف بحری ناکہ بندی کا چوتھا
جولائی
یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا
?️ 22 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرح لائیو اسٹریم کو
فروری