?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور تنازعہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ثالثی کی پیشکش پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت، جن میں سے بیشتر بھارتی جیلوں میں قید ہیں،کو مجوزہ مذاکرات میں شامل کیاجانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کویقینی بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے تجارت اور امن کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ،اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل، خطے میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کرے۔
حریت ترجمان نے مزید کہا کہ حریت قیادت کی شرکت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سب سے زیادہ متاثرہ کشمیری عوام کی آواز سنی جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ستمبر 2019میں بھارت پر زور دیاتھا کہ وہ کشمیری رہنماؤں کے ساتھ سیاسی روابط دوبارہ شروع کرے اور مقبوضہ علاقے میں رائے شماری کرائے جس کا بھارت نے کشمیریوں سے کیاتھا۔ صدر ٹرمپ نے بھی 9 ستمبر 2019 کو مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی تسلط پسندانہ عزائم اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کو ترک کرے اور مذاکرات کے لیے مخلصانہ اور تعمیری سوچ اختیار کرے ۔ حریت ترجما ن نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان امن اور دوستی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں دیرپا امن کی کنجی ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے تمام سیاسی قیدیوں بشمول حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال،شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار،سید شاہد یوسف ،سید شکیل یوسف ،بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، ایڈووکیٹ میاں عبد القیوم، رفیق احمد گنائی، عبدالاحمد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، ظفر اکبر بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی،غلام قادر بٹ ، ظہور احمد بٹ ، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز، محمد احسن انتو، صحافی عرفان مجید، اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔
حریت ترجمان نے سرینگر، وادی کشمیر اور جموں خطہ میں مسلسل گھروں پر چھاپوں اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے بھیجے۔ترجمان نے بھارتی جارحیت سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کنٹرول لائن کے ساتھ علاقوں کے متاثرہ رہائشیوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں ماحولیاتی سانحہ
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
اپریل
46 فیصد امریکیوں ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: Reuters Ipsos کے ایک نئے پول سے پتہ چلتا ہے
جنوری
اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں
جولائی
افغانستان میں خونی عید، جنگ بندی کے باوجود بم دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 13 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
مئی
سعودی عرب کی جانب سے حج کے قوانین کی خلاف ورزی پر دوبارہ انتباہ
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ان افراد کے خلاف بھاری
مئی
صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس
فروری
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں 443 پوائنٹس کی کمی
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کا روز مایوس کن
اگست
کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ
دسمبر