?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز اور مظلوم کشمیریوں کے بہتر سیاسی مستقبل کے لیے وقف کر دی ہے۔
میڈیا کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کے عوام یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مشتاق الاسلام، نعیم احمد خان، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت حریت رہنماؤں کو تنازعہ کشمیر پران کے جائز سیاسی موقف کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حریت رہنماؤں نے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل اورحق خودارادیت کے جائز مطالبے کے لئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں، تھانوں اور عقوبت خانوں میں گزاراہے۔انہوں نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل، کوٹ بھلوال جیل اور دیگر جیلوں میں نظربندحریت رہنمائوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے بے بنیاد چارج شیٹ کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کے مسلط کردہ گورنر کالے قوانین اورظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور وہ مکمل کامیابی تک استصواب رائے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لیں اور ان کی فوری اور محفوظ رہائی کو یقینی بنائیں۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
سعودی عرب امریکی حمایت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی نے مختلف ممالک کے
مارچ
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش، 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) سنہ 2000 میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ
مارچ
اسرائیل ایک رنگ پرستی حکومت ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کو ایک رنگ پرستی ریاست قرار دیتے
اپریل
بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت
?️ 1 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری
جون
پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
ستمبر
چین اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں جوہری معاہدہ
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم
جنوری