?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور مقبوضہ علاقے میں موجود اسکے گماشتوں کو مسترد کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے شانگوس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے ، کشمیری افسروں کو نظر انداز کر کے غیر کشمیری نوکر شاہی کو مسلط کر رہی ہے جو کشمیریوں کو درپیش مسائل سے ناواقف ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے ہزاروں ،لاکھوں لوگوں کو نوکری دینے کے وعدے کیے تھے جو سراب ثاہت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعہ ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہذا مقبوضہ علاقے کے تمام خطوںکے لوگوں کو ان سازشوں سے چوکنا رہنا ہوگا اور بی جے پی کے چھپے اتحادیوں کو مسترد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی کٹھ پتلیوں کو شکست دینا لازمی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو خوراک کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ قومی خوراک و تحقیق طارق
جون
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے
فروری
کیا امریکی جج ٹرمپ کو سزا دلا پائیں گے ؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: جج جوآن مرکن نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی
جنوری
پوٹن: محاذ پر سٹریٹجک اقدام مکمل طور پر روسی فوج کے ہاتھ میں ہے
?️ 12 دسمبر 2025سچ خبریں: فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں، جس کے دوران انہیں
دسمبر
کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی
?️ 29 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان
جنوری
جنین کی ایک صہیونی بستی میں استقامتی جنگجوؤں کا آپریشن
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:آج ہفتے کی صبح استقامتی جنگجوؤں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں
فروری
شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے
فروری
شام میں داعش کے پاس امریکی اسلحہ کیسے آتا ہے؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے 12 مختلف علاقوں میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم
جنوری