🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیر مخالف ہندوتوا پالیسی پر عمل درآمد اور فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔
میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں بھارت کو اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے سے روکے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زوردے۔
انہوں نے واضح کیاکہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے لاکھوں کشمیری شہدا، پاکستان اور آزاد کشمیر ہجرت کرنے والے ہزاروں کشمیریوں اور حریت قائدین سمیت غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم، گرفتاریوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور املاک کی ضبطگی کی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے جلد حل کے لیے اقدامات کرے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت اور اسکی قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد کر رکھی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزیدکہا کہ بھارت کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ کشمیریوں کو انکے اس بنیادی حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں دی ہے ۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ امریکہ نے یوکرین کو کیسے جنگ کے دلدل میں دھکیلا؟
🗓️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کی نہ صرف شدید
مارچ
برطانیہ کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
دسمبر
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری گورنر سندھ مقرر
🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ
اکتوبر
جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی کشمکش میں شدت
🗓️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: جیسا کہ یمنی انصار الاسلام فورسز ملک کے اسٹریٹجک علاقوں
دسمبر
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی
جاپان میں اسلام پسندی کا بڑھتا رجحان اور آبادی کے ڈھانچے میں تبدیلی
🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:جاپان میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہےجس کی
نومبر
دو سو امریکی کمپنیوں پر سائبر حملہ
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:ایک سائبرسکیوریٹی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 200 امریکی کمپنیوں
جولائی
وینزویلا نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی پر رضامندی ظاہر کردی ہے:ٹرمپ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا
فروری