?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ پینتیس برسوں میں اپنی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران 919بچوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے سب سے زیادہ متاثر ہ بچے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ یکم جنوری 1989سے اب تک فوجیوں ،پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے 96ہزار274افراد کو شہیدکیا جن میں 919بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت سے مقبوضہ علاقے میں 107,934بچے یتیم ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرامن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی جانب سے پیلٹ فائر کیے جانے سے اسکول جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں سمیت ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 19ماہ کی حبہ جان، 4 سالہ زہرہ مجید، 8سالہ آصف رشید، 8سالہ اویس احمد، 10سالہ آصف احمد شیخ اور 13سالہ میر عرفات سمیت سینکڑوں افراد بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے مکمل یاجزوی طور پر اپنی بینائی سے محروم ہو گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے لڑکوں کی ایک بڑی تعداد ان ہزاروں کشمیریوں میں شامل ہے جنہیں بھارت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بچے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے پیاروں کو قتل ہوتے دیکھ کر زندگی بھر کے لئے صدمے کا شکار ہوئے ہے ہیں جس سے ان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیرکے بچوں کی حالت زار کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور بھارتی حکومت پردبائو ڈالنا چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ باضمیر لوگوں کو کشمیری بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
یو اے ای اور صیہونی حکومت کا غزہ کے لیے فوری امدادی سامان بھیجنے پر اتفاق
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے غزہ کے لیے فوری
مئی
ایمنڈ نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ
دسمبر
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر
امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب
فروری
تل ابیب نے لبنان کے ساتھ آبی سرحدیں کھینچنے کے امریکی منصوبے کو قبول کیا
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے آج منگل کو
اکتوبر
افریقی ملک الجیریا کے صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا
?️ 4 جون 2021الجیریا (سچ خبریں) الجیریا کے صدر عبدالماجد تیبون نے اسرائیل کو ایک
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ: ’لوگ پولیس، رینجرز کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں، کسی کو پروا نہیں‘
?️ 2 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے
جون
وہ فلسطینی قیدی جسے اس کے گھر والے بھی نہیں پہچان سکے
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ریاست نے فلسطینی قیدی خلیل براقہ کو چار ماہ
فروری