?️
جموں: (سچ خبریں) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیراملٹری فورسز کی 300 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بات کی منظوری رواں ہفتے بھارتی وزارت داخلہ کے اعلی سطحی اجلاس میں دی جائے گی جس میں پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔قابض حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پولیس کے مطالبے پرسالانہ یاترا کے لیے پیراملٹری فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی جو یکم جولائی سے شروع ہوگی اوررواں سال 31اگست یعنی 62دن تک جاری رہے گی جبکہ 200کمپنیوں کو اندرونی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔
حکام نے بتایاکہ گزشتہ سال سالانہ یاترا کے لیے جموں و کشمیر کو پیراملٹری فورسز کی سب سے زیادہ 300کمپنیاں دی گئی تھیںکیونکہ یہ یاترا جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اس کی تقسیم کے بعد پہلی بار ہو رہی تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ بھارتی ریاست منی پور میں بڑی تعداد میںپیراملٹری فورسز تعینات کی گئی ہیں اوراس بات کا کوئی امکان نہیں لگتا کہ انہیں اگلے 15سے 20دنوں میں واپس بلایاجائے گا۔اس سال یاترا بھی دو ماہ سے کچھ ہی زیادہ عرصے تک جاری رہے گی۔فورسز کی زیادہ تر اضافی کمپنیاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) پر مشتمل ہیں جبکہ دیگر کا تعلق انڈو تبتین بارڈر پولیس (ITBP) اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF) سے ہے ۔


مشہور خبریں۔
کوئی پسند ہے نہ فوری شادی کا ارادہ ہے، علی رحمٰن خان
?️ 26 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے شکوہ کیا ہے
ستمبر
جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
اگست
سلامتی کونسل کی سربراہی کس ملک کے پاس جائے گی؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اعلان کردہ شیڈول کے
نومبر
ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل
جون
نمرہ خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نمرہ خان
اگست
مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:فردوس عاشق
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ڈی
مارچ
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری
برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ایک ویڈیو تقریر میں جس میں وہ اکثر متعصبانہ
دسمبر