بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے: حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے، سیاسی ناانصافیوں اوربھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نام نہاد سکیورٹی کے نام پر بڑے پیمانے پر گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت پسند کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے کالے قوانین کے تحت مختلف جیلوں اور تھانوں میں بند کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مختلف ممالک میں اپنی سیاسی جماعتوں کے وفود بھیج کر اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور دنیا کا یہ فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آئے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن، سیاسی اور اقتصادی استحکام آئے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے لیکن بھارت نہ تو تحریک آزادی کو دبا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ کشمیریوں کو سیاسی انصاف کا مطالبہ کرنے اور اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت کرنے پر نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکام نے علاقے میں لاکھوںکی تعداد میں فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکو تعینات کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کوایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

میئر کراچی کے الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️ 14 جون 2023سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن کے

ترکی میں KFC  کا دیوالیہ؛ وجہ؟

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ

صیہونی معاشرے میں نیتن یاہو کی کیا حیثیت ہے؟

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی معاشرے میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج

حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اظہار تشویش

?️ 18 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS

نیتن یاہو کا مجوزہ امریکی دورہ اچانک جلدی کیوں؟ 

?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق قابض وزیر اعظم نیتن یاہو کا

امریکہ اور مراکش کے درمیان دفاعی صنعتوں کے فروغ پر مذاکرات

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور مراکش کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی صنعتوں کے

پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے