?️
مظفرآباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماؤں نے کہاہے کہ بھارت ریاستی جبر اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے مظلوم کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنونیئر محمود احمد ساغر،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، الطاف حسین وانی ، شیخ یعقوب اور عزیر احمد غزالی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھااورپاکستان مسئلہ کشمیر کے اہم فریق کی حیثیت سے اس تنازعہ کو کشمیری عوام کی خواہشات اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور دیرپا حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے5اگست 2019 کوجموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا غیر قانونی اقدام اور گزشتہ سال دسمبر میں اس سلسلے میں بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدار فیصلے کے بعد مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی تمام قومی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنائیں تاکہ پاکستان کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوسکیں۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام دس لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوجیوں کی ہاتھوں قتل عام ، ظلم و تشدد ، گرفتاریوں اور دیگر مظالم کامسلسل نشانہ بن رہے ہیں ۔ ان حالات میں پاکستان کی آئینی، قومی اوراخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی ظلم وتشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کی آواز کو عالمی فورموں پر مزید موثر طورپر اجاگر کرے ۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
شام کی فتویٰ کونسل: صہیونی دشمن سے مدد طلب کرنا حرام ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: شام کی موجودہ پیش رفت اور صیہونی حکومت کی جارحیت
جولائی
میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے دنیا کو بتایا کہ ہم سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا
مئی
روس نے کی شام پر فضائی حملے کی شدید مذمت
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے شام پر ہفتے
جولائی
لبنانی وزیر اعظم: یونیفل کے خلاف بار بار جارحیت ملک کے جنوب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان میں اقوام متحدہ کی
جون
تحریک انصاف کا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی
مارچ
حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین
مئی
فلسطین کے حامی لولا داسلوا برازیل کے صدر کیسے بنے؟
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ لولا داسلوا اس عرصے کے دوران
نومبر