بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین پامالیوں کے جائزے کے لیے اپنی ایک ٹیم علاقے میں بھیجے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز اور ایجنسیوں کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا جینا دشوار کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے سینئر حریت قیادت کے حوصلے توڑنے کیلئے اسے گزشتہ کئی برس سے قید رکھا ہے لیکن وہ حق پر مبنی اپنے موقف پر چٹان کی طرح کھڑی ہے اور بھارتی جبر اور قبضے کے خلاف جرات کی علامت بن کر ابھری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی پسند کشمیری عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے کشمیر مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ باالاخر فتح حق و صداقت کی ہو گی اور جھوٹ، منافقت اور ظلم و جبر کو شکست ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے ہر گھناؤنا حربہ استعمال کر رہا ہے لیکن وہ مودی کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت اورجموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی پہچان کو مٹانے کے مذموم منصوبے پر عمل پیراہے۔ بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں حریت کیمپ کو نشانہ بنانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کر سکتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ طرح کی گھناؤنی اور غیر انسانی کارروائی نام نہاد بھارتی جمہوریت کے لیے مزید شرمندگی اور توہین کا باعث بنے گی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے ، کشمیریوں نے اس مقصد کے لیے ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی

?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی جاری، قائد حریت نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا

?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام

چینی فوج کی جارحیت اور خطرہ بڑھتا ہوا: امریکی کمانڈر

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے اپنے

چینی کی قیمتوں کی ہیرا پیری میں مزید شوگر گروپس کا نام سامنے آیا ہے

?️ 26 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ‘قیاس آرائیوں

اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ

’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز

?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ

امریکہ کا کیوبا پر فوجی حملے کا منصوبہ؛ امریکی میگزین کا انکشاف

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:امریکی جریدے پالٹیکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کیوبا

ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان ہونے والا مناظرہ

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: منگل کی شام 10 ستمبر 2024 کو فلاڈیلفیا میں ٹرمپ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے