?️
جموں: ( سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی” جموں کشمیر سوشل پیس فورم“ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر سوشل فیس فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوجی فوجی رات کے اوقات میں مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر سردی کے موسم میں مکینوں کو گھروں سے باہر نکال دیتے ہیں، لوگوں خاص طورپر نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، خواتین کی تذلیل کرتے ہیں اور املاک کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کا مقصدکشمیریوں کو ڈرانا دھمکاکر انہیں حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوںکا جذبہ آزادی مستحکم و توانا ہے اور وہ جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دیویندر سنگھ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
اوپو کا سنگل کیمرا فون متعارف
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ جو کہ بہترین
اکتوبر
نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے
مئی
روس توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے:جرمنی کے صدراعظم
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے ایک تقریر میں دعویٰ کیا کہ روس
جولائی
نیتن یاہو کا غزہ میں مسلح دہشتگردوں اور صہیونی ایجنٹوں کا سہارا
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیر
جون
پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے
?️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگست
وزیر اعلی پنجاب کی اپوزیشن پر شدید تنقید
?️ 18 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو کڑی تنقید
جون
صیہونی فوج میں خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا
جون
نیتن یاہو کو کمزور کرنے پر سابق صہیونی وزیر کی تنقید
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزیر توانائی کارین الحرار نے ایک بار پھر
جنوری