?️
جموں و کشمیر: (سچ خبریں)بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پریس کلب آف انڈیا میں سیاسی نظربندوں کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کیاگیا جس میں صحافیوں اور قانونی ماہرین کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے سیمینار میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی نمائندگی کی۔ انہوں نے سیمینار کے شرکا کو بتایا کہ کس طرح بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے اور5اگست 2019 کے بعد کشمیری عوام کے سیاسی، جمہوری اور معاشی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں ۔
انہوں نے بھارتی سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات اور مصائب سے نجات دلانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ سیمینار سے بھارتی پارلیمنٹیرین پروفیسر منوج جھا، سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب اور کے سی تیاگی اور معروف صحافی اور سماجی کارکن یوگیندر یادو نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بڑی تعداد میں مسلم نوجوان بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہر یوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھارتی کی مختلف جیلوں میں نظربندقیدیوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو انکے سیاسی نظریات کی وجہ سے جھوٹے اورجعلی مقدمات میں ملوث کر کے قید کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان نظربندوں کو بھارتی عدالتوں سے بھی انصاف نہیں ملتا۔


مشہور خبریں۔
الجزائر کی جامع مسجد کو 2021 کا بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن ایوارڈ
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچر اور یوروپی
نومبر
’پولیس کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا‘، وزیراعلیٰ کی فوری بازیابی کی ہدایت
?️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں
اکتوبر
ملکی برآمدات میں مسلسل نویں ماہ کمی، مئی میں 17 فیصد گر گئیں
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 9 مہینے
جون
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی بات ماننے سے ملک کو نقصان ہوگا
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
کیا پاکستان آئندہ ماہ روس سے سستے خام تیل کی درآمد شروع کردے گا؟
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ
دسمبر
پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے بعد دائر مقدمات ختم کروانے کیلئے کمیٹی تشکیل
?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے
جولائی
پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہو گی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ
جون
فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
اگست