?️
سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کے علاوہ جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، جموں وکشمیر مسلم لیگ ، تحریک حریت جموں وکشمیر ، جموں وکشمیر پیپلز لیگ ،اسلامی تنظیم آزادی اور جموں و کشمیر فریڈم فرنٹ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ جیل حکام کے غیر انسانی سلوک کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا، کل جماعتی حریت کانفرنس
انہوں نے کہا کہ علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سے نظربند رہنماء مختلف عارضوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی صحت تیزی سے گر رہی ہے۔
بیانات میں کہا گیا کہ پوری دنیا بھرمیں عدم تشدد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن جموں و کشمیر کے عوام کے لیے یہ عالمی دن بے معنی ہے کیونکہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
ادھرجموں و کشمیر فریڈم فرنٹ کے انفارمیشن سکریٹری ماجد کشمیری نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں عدم تشدد کو فروغ دینا ہے لیکن مودی حکومت خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی ادارے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مصیبت زدہ انسانیت کو بچانے میں مدد کریں
انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مختلف ممالک میں امن قائم کرنا، رواداری اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ دینا ہے تاکہ عالمی مسائل اور تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے
جون
ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست
اپریل
کیا غنوچی ترکی کے لیے ختم ہو گیا ہے؟
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: سابق ترک صدر عبداللہ گل حالیہ دنوں میں ملک کے
نومبر
امریکہ کے لئے ایک بڑا چیلنج
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کے روز سعودی عرب
جون
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت کیوں ترک کر دی؟
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں
اگست
روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے
جولائی
آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی
?️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ
ستمبر
اسرائیلی ماڈل امریکہ میں لاس اینجلس میں امیروں کی زندگیوں پر ایک لعنت ہے
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ماڈل لاس اینجلس میں دولت مندوں کی زندگیوں
اکتوبر