?️
سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے اہل خانہ 27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں۔
جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8مارچ 1996کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد 27مارچ 1996کو ان کی لاش سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ کے قریب دریائے جہلم سے برآمدہوئی تھی۔
بھارتی فوجیوں نے جلیل اندرابی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے پر شہیدکر دیا تھا اور وہ آخری دم تک علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جرائم پرشدید تنقید کرتے رہے۔ غلام محمد خان سوپوری، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، ڈاکٹر مصعب اور جاوید احمد میرسمیت حریت رہنمائوں اور تنظیموں اور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ جی این شاہین نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کشمیر کاز کے لیے جلیل اندرابی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا بہیمانہ قتل کشمیریوں کے دلوں میں نقش ہے اور کشمیری عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ حریت رہنمائوںنے بھارت کے جبری تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی تک اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغرنے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اورایشا واچ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروںسے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
مشہور خبریں۔
لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی، حج پروازیں تاخیر کا شکار، وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب
مئی
صہیونی معاشرے میں سیکولرز اور انتہا پسند حریم کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عروج پر
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی اختلافات کا بحران جو کہ گزشتہ چند
جون
پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ
مئی
چین امریکہ کے اندر کہاں تک گھس چکا ہے؟ ایف بی آئی کا اعتراف
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ
اپریل
پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل
جولائی
برطانیہ کا یوکرین کو 200 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے ڈرون دینے کا اعلان
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں
مئی
پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
اپریل
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون
ستمبر