?️
تل ابیب: (سچ خبریں) ایران نے میزائلوں سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آرمی کمانڈ و انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی سٹاک ایکسچینج کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی ذرائع نے بڑے پیمانے پر تباہی کا اعتراف کرلیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیے گئے جو انتہائی بلندی پر سفر کر کے پھر اپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں، ایرانی میزائل حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
بتایا گیا ہے کہ حملے سے شہر میں موجود اہم اقتصادی مرکز شدید طور پر متاثر ہوا جس کا فوری ردعمل اسرائیلی معیشت پر بھی پڑ سکتا ہے، جنوبی اسرائیل کے شہر بئر سبع اور تل ابیب میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، ایرانی میزائل حملوں میں بئر سبع کا سوروکا ہسپتال بھی متاثر ہوا، ہسپتال کو پہنچنے والا نقصان براہِ راست حملے سے نہیں بلکہ دھماکے کی شدت سے پیدا ہونے والی ارتعاشی لہر کے باعث ہوا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج کا کمانڈ اور انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر تھا جو ٹیکنالوجی پارک میں واقع ہے، یہ فوجی انٹیلیجنس کیمپ جنوبی اسرائیلی شہر بئر سبع میں سوروکا ہسپتال کے ساتھ واقع ہے، حملے میں ہسپتال کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ اسے صرف دھماکے کی ارتعاشی لہر سے معمولی نقصان پہنچا، حملے کا اصل ہدف ہسپتال کے قریب موجود حساس فوجی تنصیب تھی، یہ حملے دفاعی اقدام ہے جس میں فوجی انفرا سٹرکچر درست اور براہ راست ہدف تھا جس کا مقصد اسرائیل کے انٹیلیجنس نیٹ ورک کو کمزور کرنا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے ستارے گردش میں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپی یونین سے
جون
پاکستان کی امن کی کوششوں پر بھارت نے منفی جواب دیا، وزیر خارجہ
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا
ستمبر
قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر
مئی
شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز
دسمبر
حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے
اکتوبر
سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد
?️ 23 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان
ستمبر
فیس بک نے ویکسین سے متعلق غلط معلومات مہم پر پابندی لگا دی
?️ 11 اگست 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک نے غلط معلومات پر مبنی ویکسین مخالف مہم
اگست
یمن؛امپریالیزم کی آنکھ کا کانٹا
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی افواج نے حالیہ دنوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز
اپریل