?️
سچ خبریں: المشاط نے کہ میں جمہوری اسلامی ایران کی عوام، فوج اور قیادت کو اسرائیلی اور امریکی دشمنوں پر اس عظیم فتح اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی، ملی خودمختاری اور ایران کی علاقائی سالمیت کا جائز دفاع، نیز مستحکم موقف کے تحت قومی سلامتی کی حفاظت اور امتِ اسلام کے عادلانہ مسائل، بالخصوص فلسطین کے مسئلے کی حمایت کا نتیجہ ہے۔
المشاط کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ جمہوری اسلامی ایران نے صہیونی مجرم حکومت کو رسوا کن شکست دی اور اسے ایسا سبق سکھایا جو خطے میں اس رژیم کے قیام کے بعد سے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ایران نے دشمن کی تخریب کار اور مجرمانہ کارروائیوں کے ذریعے اسے زیر کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا اور اپنے پرامن جوہری پروگرام، دفاعی حقوق اور میزائل پروگرام جیسے حقوق کا تحفظ کیا۔
المشاط نے نشاندہی کی کہ ایران نے دشمنوں کی عربی اور اسلامی خطے پر غلبہ حاصل کرنے کی بے سود کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں ایک طاقتور خطے کی قوت کو ختم کرنا اور صہیونی رژیم کو فوجی برتری دے کر پورے خطے پر مکمل تسلط قائم کرنا شامل تھا۔ نیز ‘مشرقِ وسطیٰ کا چہرہ بدلنے’ کے مجرمانہ منصوبے کو بھی شکست ہوئی۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ جمہوری اسلامی ایران اس جنگ سے فاتح کے طور پر ابھرا، جبکہ امریکہ، جو اس جارحیت کا خالق اور حامی تھا، نے جب محسوس کیا کہ جنگ جاری رہنے سے اسرائیلی رژیم کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، تو وہ ایک علاقائی ثالثی کی درخواست کرتے ہوئے جنگ بندی کا خواہاں ہوا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ صہیونی رژیم کی ایران کے اندر کی گئی سازشوں اور مجرمانہ منصوبوں کی ناکامی، ایرانی عوام کی ملی یکجہتی اور ان کے ملی و اسلامی تشخص کی مضبوطی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس فتح کو امتِ اسلام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی دنیا کی شریر طاقتوں کے لیے ایک رکاوٹ ہے، جنہوں نے ایران کے عزتدار موقف اور امتِ اسلام کے اہم مسائل، خاص طور پر فلسطین کی حمایت کی وجہ سے یہ جنگ چھیڑی تھی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونیوں کا ایک اور جرم منظرعام پر
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ ہند رجب نامی فلسطینی لڑکی کی
فروری
افغانستان میں مسلسل دو دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 15 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ اور طالبان کے مابین امن
مارچ
یوکرائن حکومت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی
مارچ
غیریقینی صورتحال؛ 3 ممالک نے پاکستان کے ٹریژری بلز سے تقریباً 1 ارب ڈالرز نکال لیے
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) موجودہ غیریقینی کی صورتحال میں 3 ممالک نے
اپریل
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان
مئی
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
فلسطینی انتخابات میں صیہونی کی مداخلت
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی قومی سلامتی تنظیم کے سربراہ نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا
مارچ
عمران خان کا ’مینڈیٹ چوروں‘ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے
مارچ