اسرائیل نے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، چینی وزیرخارجہ

?️

بیجنگ: (سچ خبریں) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ہم پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، موجودہ صورتحال میں صحیح اور غلط واضح ہے، ہم پیچھے بیٹھ کر علاقائی صورتحال کو کسی نامعلوم کھائی میں پھسلتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، عالمی برادری بالخصوص خطے کے ممالک کو جنگ کے خلاف بین الاقوامی آواز بنانے کے لیے متحد ہونا چاہیئے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عمانی منصب سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے فون پر بات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین اوع عالمی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، اس تنازع نے ایرانی جوہری مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کے مشکل عمل کو بھی متاثر کیا، اس نازک موڑ پر بین الاقوامی برادری خاص طور پر علاقائی ممالک کو امن کی کوششوں کو مزید مستحکم کرنا چاہیئے، انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے اور جنگ کی مخالفت، امن کی وکالت اور سیاسی تصفیہ کو فروغ دینے کے لیے متحرک ہونا چاہیئے۔

معلوم ہوا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبداللطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو نظر انداز کرنے والے اسرائیل کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں، چین کو شدید تشویش ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ چین نے ایک بار پھر تنازع کے فریقین بالخصوص اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی ممالک کے عوام کے مفادات اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں، فوری طور پر جنگ بندی کریں، حالات کو کشیدہ کم کریں اور بات چیت و مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کریں، مصر نے حال ہی میں 20 عرب اور اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کو مربوط کرنے کی قیادت کی ہے جس میں دیرپا علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی، دشمنی کے خاتمے اور ایرانی جوہری مسئلے پر مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے، یہ اقدام کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بروقت اور ضروری ہے اور چین اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز

?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں200 سے 300

ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا

?️ 15 جولائی 2021تہران (سچ خبریں)  ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے اہم

وزیر اعظم نجی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے لیے بین گوئر کی گھمنڈ اور دھمکیاں

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے جمعہ کے

دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی

?️ 17 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

نیتن یاہو عدالتی کاروائی سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؛ اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور

مغربی ممالک یوکرین سے کیا چاہتے ہیں؟یوکرینی صدر کی زبانی

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے روسی حملوں میں اضافے کے بارے

جنگ بندی کے بعد غزہ

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے