ٹرمپ کی نیتن یاہو کو مزید رسوا ہونے سے بچانے کی ناکام کوشش

ٹرمپ کی نیتن یاہو کو مزید رسوا ہونے سے بچانے کی ناکام کوشش

?️

سچ خبریں:رأی الیوم نے امریکی حملے کو نمائشی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف نیتن یاہو  کی سیاسی رسوائی کو روکنے کی کوشش تھی، ایران نہ صرف میزائل جنگ میں کامیاب رہا بلکہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر

معروف عربی روزنامہ رأی الیوم نے ایک تفصیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران پر امریکی حملہ دراصل بنیامین نیتن یاہو  کی سیاسی کو رسوا ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ایک نمائشی اقدام تھا، جو اثر سے خالی اور وقتی تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل فاتح ایران ہے جس نے اسرائیل کو فوجی، تکنیکی اور نفسیاتی میدانوں میں شکست دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد ہزاروں یہودی باشندے مقبوضہ علاقوں سے فرار کی راہیں تلاش کرتے نظر آئے۔
 اسرائیلی شہروں کا حال غزہ جیسا ہو چکا تھا،دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس سسٹمز تباہی کا شکار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو  نے امریکی صہیونی لابی کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے خلاف کارروائی کرے۔
 ٹرمپ نے سیاسی مجبوری اور انتخابی مفادات کے تحت حملہ کیا ،کانگریس اور امریکی عوام ایران کے خلاف جنگ کی حمایت نہیں کر رہے تھے، اسی لیے یہ کارروائی محدود اور علامتی رہی۔
 ایران نے حملے سے قبل حساس مواد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا تھا،ایران نے کہا کہ یہ حملہ معمولی تھا، ہم نہ مذاکرات کی میز پر دباؤ میں آئیں گے، نہ یورینیم کی افزودگی سے پیچھے ہٹیں گے۔
 رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے میزائل انٹرسیپٹرز ختم ہونے کے قریب ہیںمایران کے پاس اب بھی زیادہ تباہ کن میزائل ذخائر موجود ہیں جنہیں اب تک محدود پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔
رأی الیوم نے زور دیا کہ ٹرمپ کا حملہ صرف ایک سیاسی تماشا تھا تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایران کے دفاعی اور اسٹریٹجک توازن کو توڑنے میں ناکام رہا۔

مشہور خبریں۔

’گیس میسر ہی نہیں تو قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیوں‘، پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید

?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران حکومت کی جانب

پاکستان کو ایک بنیادی نظرثانی کی ضرورت ہے: خلیل زاد

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل

بھارت بہانے سے جنگ بندی سے فرار کر رہا ہے

?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام

اپوزیشن نے وزیردفاع کی تقریر میں خلل کیوں ڈالا؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان  نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر

مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کو نکالنے والے ’جعلی نوٹس‘ کو مسترد کر دیا

?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور خیبرپختونخوا قیادت نے

اسرائیل کی ایرانی میزائل حملوں میں تباہ عسکری تنصیبات کی عکس بندی پر غیرملکی میڈیا کو دھمکیاں

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں

امریکہ اور اسرائیل مل کر یمن کو شکست دینے میں ناکام رہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے