?️
سچ خبریں:مفتی لیبیا شیخ صادق الغریانی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو اسلام اور کفر کا ٹکراؤ قرار دیا اور مغربی ممالک پر اسرائیل کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔ ان کے بیانات نے عالم اسلام میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
لیبیا کے معروف مفتی اور مذہبی رہنما شیخ صادق الغریانی نے اپنے حالیہ جنجالی بیانات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان موجودہ جنگ کو ایک شرعی اور عقیدتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض سیاسی یا جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ اسلام اور کفر کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ ہے۔
الغریانی کے مطابق، صہیونی رژیم کو مغربی طاقتوں کی کھلی حمایت حاصل ہے، جو اسے قتل، ٹارگٹ کلنگ اور جارحانہ اقدامات کی کھلی اجازت دیتی ہے،انہوں نے اسرائیل کو غنڈہ گردی کرنے والا ظالم ریاستی گروہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ تمام کارروائیاں ایران کی اسلامی شناخت کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔
شیخ الغریانی نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ جو ممالک اسرائیل کی اس جنگ میں حمایت کر رہے ہیں، وہ ایران پر ہونے والے حملوں میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ دشمنی صرف ایران کے ساتھ نہیں، بلکہ پورے عالم اسلام کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کا تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی یہ جارحیت، دینی تشخص اور اسلامی اصولوں کے خلاف ایک منظم یلغار ہے، جس کا مقصد اسلامی مزاحمت کو کچلنا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے، اور خطے میں صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار
بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور بعض حکومتوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازع کو مزید وسعت نہ دیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم نے دیا پیغام
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران
مارچ
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر
صیہونیوں نے یورپی وزیروں کو فسلطین جانے سے کیوں روکا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک غیر منصفانہ اقدام میں یورپی وزرائے خارجہ
اکتوبر
یوکرین کے بحران میں عرب میڈیا کا تجزیہ
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے لکھا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
کوئی شک نہیں، نواز شریف کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے
دسمبر
وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن
اپریل