ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل

ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل

?️

سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے تمام ممالک جن کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے، انہیں فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دھمکیوں اور دباؤ سے صورتحال کو پُرامن نہیں بنایا جا سکتا، بلکہ اس سے تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ہم ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی، اور ایسے تمام اقدامات کے خلاف ہیں جو خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور محاذ آرائی کا باعث بنیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل میں موجود اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے شہریوں کے فوری انخلاء کا بندوبست کیا جا سکے،واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے جمعہ کے روز ایران کے خلاف اپنے حملے کے بعد، ملک کے تمام ہوائی اڈے بند کر دیے تھے،اسی تناظر میں، آج صبح چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے خبردار بھی کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا: ملک بھر میں کوروناسے مزید 41 اموات

?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،

وزیراعظم کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 14 ملین ہو گئی

?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر

جی ایچ کیو میں جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد

?️ 19 مئی 2022راولپنڈی:(سچ خبریں)جی ایچ کیو میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری

اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی

?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی

کیا صیہونی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟:برطانوی میگزین

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: برطانوی میگزین ٹائمز نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام

اقوام متحدہ پر انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کے لیے سعودی دباؤ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سیاسی حکام، سفارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11

9 مئی کیس: شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے