🗓️
نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور طیارہ گرنے سے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو ہلاک ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو شمالی ریاست کاڈونا کے سرکاری دورے کے دوران جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاک ہوگئے، کاڈونا کو گزشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس وقعے میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بُحاری نے شدت پسندوں اور دیگر مسلح گروپوں کی طرف سے پرتشدد واقعات پر سالوں سے تنقید کے بعد جنوری میں ابراہیم اتاہیرو کا دیگر ملٹری سربراہان کے ساتھ تقرر کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ میں نائیجیریا کی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ خراب موسم میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واقعے میں جہاز کے عملے سمیت دیگر 10 افسران بھی ہلاک ہوئے ہیں، صدر محمد بُحاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات گرمانے کا منصوبہ
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اگرچہ صیہونی
جولائی
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
🗓️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی
ریاض اجلاس میں حماس کا پیغام
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:آج اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں
نومبر
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے
🗓️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے
اکتوبر
اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج
🗓️ 26 مئی 2021اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی
مئی
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی شاہی نظام کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کے ایڈن برگ چرچ جہاں ملکہ الزبتھ کا جنازہ
ستمبر
آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی
🗓️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی
اپریل
مصری نوجوان کے ہاتھوں کیمپ ڈیوڈ کی موت
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جون