انصاراللہ نے یمن کے صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں امریکی جاسوسی ڈرون کو تباہ کردیا

انصاراللہ نے یمن کے صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں امریکی جاسوسی ڈرون کو تباہ کردیا

🗓️

صنعا (سچ خبریں)  انصاراللہ نے یمن کے صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں ایک امریکی جاسوسی ڈرون کو مار گرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی سریع نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مأرب کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مصروف امریکہ کے اسکن ایگل قسم کے اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا ہے۔

یحیی سریع کے بیان کے مطابق مذکورہ امریکی ڈرون صوبہ مأرب کے شہر صراوح کے علاقے المشجح کی فضائی حدود میں جاسوسی کے مشن پر تھا جسے یمنی جوانوں نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا، پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے جوانوں نے اس سے قبل بھی کئی سعودی اور امریکی ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے دوری اختیار کرلی

🗓️ 22 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے

ماہرین نے دنیا کی نایاب ترین اڑنے والی گلہری کو دریافت کر لیا

🗓️ 2 جون 2021سڈنی (سچ خبریں) ماہرین نے پہلی بار دنیا کا نایاب ترین ممالیہ

اگلی جنگ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی: عطوان

🗓️ 3 مئی 2023علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان

جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے

🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

🗓️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

🗓️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کے اس

کراچی یونیورسٹی میں دھماکا

🗓️ 26 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے