نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ سے  جتنا افسوس اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کو ہے اتناہی درد حکومتی بینچ پر موجود اراکین کو بھی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 4 مہینوں سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری حکومت سانحہ یتیم خانہ چوک کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران اس معاملے کو مذاکرات اور منت سماجت کے ذریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی تاکہ کوئی ناشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاملے کو بہتری کے ساتھ سلجھانے کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوششیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘ہم نے مذاکرات کا راستہ کھولا رکھا تھا وہ یہ تھا کہ معاملہ اور معاہدے کی رو سے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کے پابند ہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ آپ آجائیں اور اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی نامزد کرے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی’۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سامنے وہ اپنا مؤقف پیش کرے اور وزارت خارجہ اور خارجی امور کے ماہرین اپنی رائے بھی دے دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم علمائے کا اخترام کرتے ہیں لیکن خارجہ پالیسی کا تعین حکومت وقت اور پارلیمنٹ کا کام ہے انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے انہیں کمیٹی کو قائل کرنے اور ڈرافٹ پیش کرنے کا کہا تھا’۔

نور الحق قادری نے کہا کہ ‘کمیٹی جو فیصلہ کرے گی حکومت کو من و عن قبول ہوگا’۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہمارے ان کے ساتھ معاملات یہاں تک پہنچے تھے کہ اس دوران ایک ویڈیو کے ذریعے 20 اپریل کی کال دے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس لیے حکومت کی ذمہ داری تھی کہ شاہراؤں کو کھلا رکھا جائے اور معمولات زندگی متاثر نہ ہو’۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی مذاکرات پر مبنی ہے، مفاہمت کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ آج تیسرا دور نماز تروایح کے بعد ہوگا۔

نور الحق قادری نے امید ظاہر کی کہ کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہش کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ناموس رسالت ﷽ کو جتنا تحفظ وزیر اعظم عمران خان نے فراہم کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے یہ سعادت عمران خان کے حصے میں لکھی ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانہ چوک پر پولیس اور کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کے مابین پر تشدد چھڑپ میں 3 افراد جاں بحق اور جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کی جانب سے چوک اور اس کے اطراف کو ٹی ایل پی کے مظاہرین سے خالی کرانے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا تاہم اس دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو ‘بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا’ اور ساتھ ہی 4 دیگر عہدیداروں کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں ٹی ایل پی کا احتجاج 12 پریل سے جاری تھا۔دوسری جانب ایک ویڈیو پیغام میں کالعدم جماعت کے ترجمان شفیق امینی نے الزام لگایا تھا کہ ‘آج صبح 8 بجے لاہور مرکز پر فورسز نے اچانک ہم پر حملہ کیا جس میں ہمارے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے بے دخل کرنے اور حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے نفاذ تک جاں بحق ہونے والوں کی تدفین نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری

🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ  ہم

تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی بھارتی جیل میں وفات پاگئے

🗓️ 5 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر

پی پی پی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے پر اتفاق

🗓️ 7 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر

ہندوستانی عہدہ دار کے ہاتھوں توہین رسالت پر عالم اسلام کا ردعمل

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک عہدہ دار

وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ

قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان

🗓️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات

کورکمانڈرز کانفرنس: معاشی ترقی میں حائل غیرقانونی رکاوٹوں کی روک تھام میں تعاون کا عزم

🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی

🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے