افغانستان میں زلزلہ؛26 افراد جاں بحق

افغانستان

🗓️

سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ بادغیس میں5.3رکٹر کا زلزلہ آیا جس کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے مغرب میں واقع صوبہ بادغیس میں پیر کے روز مغربی افغانستان میں زلزلہ آیا جسکی شدت رکٹر اسکیل پر 5.3 تھی، رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ترکمنستان سے ملے افغانستان کے سرحدی صوبے بادغیس کے قادس ضلع میں گھروں کی چھت ڈھنے سے بچوں اور عورتوں سمیت 26 افراد مارے گئے۔

اس زلزلے سے صوبے بادغیس کے ’مقر‘ ضلع میں بھی خاصا نقصان ہوا ،تاہم ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں وہاں سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یادرہے کہ طالبان کے اقتدار آنے کے بعد سے افغانستان کی اقتصادی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور عوام کو شدید معیشتی مشکلات کا سامنا ہے، اسکے علاوہ مغربی ممالک منجملہ امریکہ نے افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے جس سے حالات اور زیادہ خراب ہو گئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں نے کئی بار انتباہ دیا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی وقت انسانی بحران آسکتا ہے جو اس ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دے گا،در ایں اثنا طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک کے اثاثے منجمد کرکے افعان عوام کو اجتماعی سزا دینا چاہتا ہے جبکہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ہمارے اصولوں پر چلو گے تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے

ایک بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے صیہونی جھوٹ کی تردید

🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے تصاویر شائع کرکے غزہ کی پٹی میں حماس

حزب اللہ کے اس اقدام نے صہیونیوں کو بہت الجھا دیا

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ نے

امریکہ افغانستان میں قوم سازی میں ناکام، وجہ ؟

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے

حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے لبنان کی

اسرائیلی کابینہ میں بدعنوانی کا گروہ یاجوج اور ماجوج

🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت کے جواب میں صیہونی

افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری

🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ

ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا

🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے