🗓️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کتائب سید الشہدا کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ امریکہ اس ملک کے ساتھ ایک ماتحت گاؤں جیسا سلوک کررہا ہے۔
مزاحمتی کمانڈروں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں عراق کے کتائب سید الشہدا کے سکریٹری جنرل نے عراقی حکام اور عوام کو متنبہ کیا کہ امریکہ عراق کے ساتھ ایک ماتحت گاؤں جیسا سلوک کررہا ہے کیونکہ یہاں امریکی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جنہیں صیہونی اپنےمفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
انھوں نے عوام کے درمیان تنازع کو روکنے میں مزاحمت کے کردار کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی گروہوں کی موجودگی اور ان کی دور اندیشی نے عوام کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور عراقی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کو 2021 کے آخر تک عراق سے نکلنا تھا لیکن امریکہ نے نہ صرف یہ کہ اس ملک سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائیں بلکہ ان کا نام جنگی سپاہی سے بدل کر فوجی مشیر رکھ دیا۔
عراقی ذرائع کے مطابق اس نے عراق اور شام کی سرحد پر بھی فوج بھیج دی ہے، تاہم عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی، جنہوں نے واشنگٹن میں امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کی، ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ عراقی حکومت نے امریکہ کو آگاہ کیا ہے کہ اسے اپنی سرزمین پر غیر ملکی لڑاکا فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی میں اہم اعزاز سے نوازا گیا۔
🗓️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی
نومبر
پس پردہ مذاکرات کی باز گشت کے باوجود پی ٹی آئی اور حکومت کا موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار
🗓️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بدستور
دسمبر
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی
طالبان نے افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں انسانی حقوق کی
جولائی
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال
🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے سماجی اصلاحات کے دعووں کے باوجود
نومبر
امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید
جون
فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا
اکتوبر
برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ
اکتوبر