🗓️
غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو آخری دم تک فلسطینیوں کا خون بہا کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتدار میں آخری لمحے تک نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند سیاسی، فوجی اور سیکیورٹی ٹیم، فلسطینی عوام، ان کی زمین، ان کی جائداد اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف وحشیانہ جارحیت جاری رکھے گی۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں جارحیت بڑھا کر متبادل حکومت بنانے کے لئے اپنے مخالفین کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو جو خونی کھیل کھیل رہے ہیں اس کے لیئے ہمارے لوگوں کو اپنے بچوں کی جانوں، ان کی جائداد، ان کے مقدسات اور ان کی روزی روٹی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت بند نہ کی تو اسے سنگین نتائج کے لیئے تیار رہنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جاری سازشوں اور یہودی بلوائیوں کے منظم اشتعال انگیز دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج پر سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوج اور آبادکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین کے عرب شہروں میں بھی بہت زیادہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
روس اور ازبکستان کی افغانستان کی سرحد پرمشترکہ جنگی مشقیں
🗓️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے افغانستان کی
جولائی
صیہونی وزیر جنگ کی سابق صیہونی وزیر اعظم کے خلاف کاروائی
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت نے صیہونی فوجیوں
جون
صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی
اکتوبر
پشاور ہائیکورٹ: قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخاب پر حکمِ امتناع میں توسیع
🗓️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے
مارچ
جو بائیڈن نے ترک صدر کے ساتھ گفتگو میں عثمانی دور حکومت میں آرمینیوں کے قتل عام کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 24 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب
اپریل
حکومت کا آئی ایم ایف اجلاس سے قبل ٹیکس وصولی میں بہتری کیلئے اقدامات پر غور
🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معیشت کی سست رفتاری کے باعث حکومت کو ٹیکس
نومبر
میرے دورہ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے:چینی صدر
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ان کے
مارچ
داعش کے خلاف عراق فوج کی اہم کاروائی
🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے داعش کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے اس
فروری